بڈگام: شینی پورہ کی ایک حاملہ خاتون کو درد زہ شروع ہونے کے فوری بعد اسپتال لے جانا تھا لیکن برف باری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے وہ مریض کو اسپتال پہنچانے میں ناکام رہے انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پی ایس خان صاحب نے فوری طور پر پولیس کی ایک ٹیم کو دردِ زہ میں مبتلا خاتون کو بحفاظت ایس ڈی ایچ ہسپتال خانصاحب پہنچانے کے لیے شینی پورہ روانہ کیا۔ اس پولیس ٹیم نےفوری حاملہ خاتون کو ایس ڈی ایچ خان صاحب پہنچایا جس کو لیئبر روم میں داخل کر دیا گیا، اس بروقت کاروائی کرنے پر شینی پورہ گاؤں اور مذکورہ خاتون کے گھر والوں نے بڈگام پولیس کی ستائش کی۔
دریں اثناء پولیس سٹیشن خان صاحب کو ایک اور فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ اچانک برف باری کی وجہ سے کچھ سیاح اپنی گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے رائیار میں پھنس گئے ہیں، اس ضمن میں پولیس اسٹیشن خان صاحب نے اس کے لیے ایک پولیس پارٹی کو جائے موقع پر بھیج دیا، جہاں پر پولیس ٹیم نے سیاحوں کی مدد کی۔ پولیس نے 34 سیاحوں کو ضروری مدد فراہم کر کے انہیں اپنی گاڑیوں میں سرینگر کی طرف روانہ کیا،سیاحوں نے بروقت مدد ملنے پر بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے خان صاحب کےعلاقے شینی پورہ کی برف میں پھنسی ایک حاملہ خاتون کواسپتال پہنچانے میں مددکی اور34 سیاح جوبرف باری کی وجہ سےرئیار اور یاریخہ دودپتھری روڈکے درمیان پھنس گئے تھے ان کودوسرے مقام پر جانے میں مددکی۔