بڈگام:وادی کے بالائی علاقوں بشمول سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، ٹنگہ مرگ وغیرہ میں شام ہونے تک دو سے تین انچ برف جمع ہوئی تھی جبکہ میدانی علاقوں بشمول سرینگر میں صحنوں، پارکوں، مکان کے چھتوں پر برف جمع ہونے لگی تھی۔Snowfall in kashmir
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں سیاحتی مقامات جیسے دودھ پتھری، یوس مرگ وغیرہ کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر حصوں میں برف باری جاری ہے اس پیچ پولیس نے لوگوں کے لیے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے ہیں۔Budgam Police issues helpline numbers
پولیس کے مطابق ہنگامی صورتحال ہو یا موجودہ موسمی حالات سے متعلق کوئی پریشانی ہو، خاص طور پر دور دراز کے ان علاقوں جن میں لینڈ سلائیڈ اور برف کے تودے گر آنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، ایسے علاقوں کے لوگ کو ہیلپ لائن نمبرات سے براہ راست مدد حاصل کرسکتے ہیں۔
ایمرجنسی کے لیے ہیلپ لائن نمبرز درج ذیل ہیں:
ایس ایچ او بڈگام: 9419000538
ایس ایچ او ماگام: 9906449794
ایس ایچ او خانصاحب: 9596264503
ایس ایچ او چاڈورہ:- 7006411196
ایس ایچ او چرار شریف: 9797279660
ایس ایچ او کھاگ: 9419905840
ایس ایچ او بیروہ: 7006252476
ڈی او ہمہامہ: 6005599737
ڈی او سوئیبگ: 9906000474
ڈی او ناربل: 9797626526
ڈی او وترہیل: 9419007052
ڈی او پکھر پورہ: 9797985415
آؤٹ پوسٹ ہردہ پنزو: 9596203940
ڈی او مونچھوا: 9797290222
اس کے علاوہ پی سی آر بڈگام کے فون نمبر 01951-255207، 01951-255042
بڈگام پولیس نے ضلع بڈگام کے عوام سے خراب موسم اور برفباری میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے فون ممبرات پر رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: Snowfall in Srinagar سرینگر سمیت مخلتف علاقوں میں برفباری شروع
واضح رہے کہ تازہ برف کے نتیجے میں تاریخی مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ، گریز- بانڈی پورہ روڈ، سادھنہ ٹاپ، زوجیلا، کیرن روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے۔تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل فی الوقت حسب معمول جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 29 دسمبر کی رات سے30 دسمبر تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہوسکتی ہے اور 5 جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔