اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے علاقے میں عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کو افیسران کے سامنے بیان کئے، جس میں کووڈ-19، لاک ڈاؤن، علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت اور کرفیو کے دوران در پیش مشکلات کو بیان کیا گیا۔
وہیں افیسران نے شرکت کرنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس محکمے کے حدود میں جو بھی لوگوں کے مسائل آتے ہیں، ان کو دور کرنے کی حتلامکان کوشش کی جائے گی اور باقی شکایات کو مطلوبہ محکموں کے ساتھ تعاون کرکے حل کیا جائےگا۔
اجلاس کے دوران ایس ڈی پی اوما گام نے کہا کہ اجلاس کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کو سماجی برائیوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ ہم مل کر ان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔
ایس ڈی پی او نے کووڈ-19 معاملات میں اضافے کے سلسلے میں جاری احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے ان پر عمل کرنے کی تاکید کی۔
اجلاس میں ایس ڈی پی او ماگام، محمد سلیم بھٹ، تحصیلدار ناربل اور انچارج پولیس پوسٹ ناربل کے دیگر لوگ موجود رہے۔ اس پروگرام میں تاجران اور علاقے کے دیگر معزز شہریوں نے بھی شرکت کی۔