ETV Bharat / state

Budgam Police Files Charge Sheet: نصراللہ پورہ قتل کیس میں چارج شیٹ داخل

جموں و کشمیر پولیس نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے قیصر یوسف قتل کیس، جس کا چاقو مار کر قتل کیا گیا تھا، میں چارج شیٹ داخل کی گئی۔

Nasrullahpora Murder Case
Nasrullahpora Murder Case
author img

By

Published : Jun 2, 2023, 11:47 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو ضلع کے گوہر پورہ، چاڈورہ کے قیصر یوسف زرگر کے المناک قتل سے متعلق ایف آئی آر نمبر 49/23 U/S 302 کیس میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔ قیصر یوسف کو 9-03-2023 کو بڈگام کے نصراللہ پورہ میں قتل کیا گیا تھا، چارج شیٹ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) بڈگام کی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

بڈگام پولیس نے اس ضمن میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چارج شیٹ ان حالات کے بارے میں جامع تفصیلات فراہم کرتی ہے جو جرم کی طرف لے جاتے ہیں اور اس دن پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم عابد حسین ڈار نے ایک دن پہلے چاقو خرید کر اس اقدام کی منصوبہ بندی بنائی، یہ واقعہ متاثرہ کو نقصان پہنچانے کے مخصوص ارادے کے ساتھ انجام دیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے دن ملزم نے قیصر یوسف زرگر پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ تفتیشی ٹیم نے ملزم کے خلاف ٹھوس مقدمہ بنانے کے لیے شواہد بشمول گواہوں کے بیانات، فرانزک رپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد کو بغور اکھٹا کیا ہے۔ چارج شیٹ میں ان نتائج کو شامل کیا گیا ہے، جس میں واقعے کے ارد گرد ہونے والے واقعات کا ایک جامع اکاؤنٹ فراہم کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چارج شیٹ کی پیش کش قانونی کارروائی میں ایک اہم قدم ہے، جس سے کیس کو منصفانہ ٹرائل کے قریب لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Murder Case دوشیزہ کے قتل کے خلاف کئی علاقوں میں احتجاج، ملزم کی جائیداد کو ضبط کرنے کا عوامی مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ چاڈورہ علاقے کے ایک رہائشی جو کہ کواپریٹو سوسئاٹیز میں کام کر رہا تھا جس کی شناخت قیصر یوسف زرگر کے طور پر ہوئی تھی کو ایک ملزم جس کی شناخت عابد حسین ڈار نے چاقو مار کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔ اس مذکورہ فوت شدہ کی شادی ہوئی تھی اور ایک بچہ بھی تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.