ETV Bharat / state

Interaction Meetings At PS Magam:ماگام میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 22, 2022, 10:14 PM IST

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت پولیس تھانہ بیروہ اور پولیس تھانہ ماگام میں خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد پولیس اورعوام کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کے ساتھ اس کو مضبوط بنانا ہے۔Interaction Meetings At PS Magam

ماگام میں پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام

پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم لون نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کی صدارت کی اور ان کے ساتھ ایس ایچ او بیروہ انسپکٹر فردوس احمد بھی موجود تھے۔اس میٹنگ میں بھٹی مالکان نے بھی شرکت کی جو اس تھانہ کے حدود میں آتے ہیں۔

Interaction Meetings At PS Magam

اجلاس کے دوران اینٹوں کے نرخوں کے علاوہ اوور لوڈنگ، ترپال کی غلاف کا استعمال، ٹپروں کی تیز رفتاری (اوور سپیڈنگ) وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اینٹوں کے بھٹے کے مالکان نے اس سلسلے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اسی طرح تھانہ ماگام میں اس ادارے کے ایس ایچ او انسپکٹر گوہر احمد کی زیر صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں قصبہ ماگام میں واقع تمام کوچنگ سینٹرز کے سربراہان نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران ایس ایچ او ماگام نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ نوجوان طلبہ کو منشیات کے مضر اثرات اور اس کی وجہ سے ہونے والی بربادی سے آگاہ کریں۔ اور نوجوانوں کو مثبت انداز میں اخلاقی رویہ اپنانے کی ترغیب دیں جو ہمیشہ روشن مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:Campaign to Prevent Drug Addiction:'منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے تعاون طلب'

آخر میں دونوں جگہوں کے پروگراموں میں چیئرنگ آفیسرز نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کو اپنے وعدے پر قائم رہنے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.