ETV Bharat / state

بڈگام میں چوری کا معاملہ، مال مسروقہ ضبط: پولیس - چوری معاملہ

Burglary Case Solved بڈگام پولیس نے نقب زنی کے ایک معاملے کو حل کرتے ہوئے ایک نقب زن کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے چرائی گئی گاڑی اور لاکھوں روپیہ مالیت کا سامان برآمد کرکے ضبط کیا۔

budgam-police-cracks-burglary-case-accused-arrested
بڈگام میں چوری کا معاملہ، مال مسروقہ ضبط: پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 6:19 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے چوری کا ایک برا معاملہ حل کیا اور ملزم کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 12جنوری 2024 کو پولیس اسٹیشن ماگام میں دکانداروں نے تحریری طور پر شکایت درج کی کہ درمیانی شب نامعلوم افراد نے دکانوں میں نقب لگا کر وہاں سے لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء کے ساتھ ساتھ ایک ٹاٹا سومو بھی چرا کر راہ فرار اختیار کی۔

شکایت موصول ہوتے ہی پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 3/2024کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔موصوف ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران چند مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لاکر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی، جس دوران ملزم حمایت حسین میر ولد محمد حسین میر ساکن یگی پورہ ماگام کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی فوٹیج کو کھنگالنے کے بعد پتہ چلا کہ چرائی گئی ٹاٹا سومو گاڑی کو پٹن سوپور کی طرف لے جایا گیا ہے، چنانچہ فوری طور پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ہائیگام سوپور کے نزدیک سومو اور لاکھوں روپیہ مالیت کا مالہ مسروقہ برآمد کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔

مزید پڑھیں:

بڈگام پولیس نے دکاندروان سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق اپنے اپنے دکانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ ایسے واقعات درپیش نہ ہو اور اگر آئے بھی تو اس میں ملوث افراد کو پکڑا جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.