ETV Bharat / state

بڈگام: مارکیٹ چیکنگ کے دوران 20 ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول - سماجی فاصلہ برقرار

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے مارکیٹ چیکنگ کے دوران گراں فروشی، ایکسپائر اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں اور رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا۔

بڈگام: مارکیٹ چیکنگ کے دوران 20ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 5:46 PM IST

بڈگام قصبہ میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب ایک خصوصی مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا جس میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ ساتھ ہی ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں اور ماہ رمضان کے دوران غذائی اجناس و دیگر ضروری اشیا کو مہنگے داموں فروخت کرنے والے کاروباریوں سے بھی جرمانہ وصول کیا گیا۔

بڈگام پولیس نے بازاروں میں راہگیروں، ملازمین، ڈرائیوروں، دکانداروں وغیرہ سے ماسک نہ پہنے پر جرمانہ وصول کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مارکیٹ چیکنگ مہم کے دوران کل 20480 روپے جرمانہ لوگوں سے وصول کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں سے جرمانہ وصول کرنا نہیں بلکہ انہیں کووڈ19 ایس او پیز پر عمل کرانا ہے، تاکہ اس وبا کو دن بہ دن پھیلنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے ان متبرک ایام میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اور غذائی اجناس کو مہنگے داموں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے لیے ہی مہم چلائی گئی۔

ایس ایس پی بڈگام نے عوام الناس سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے خاص کر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی تلقین کی ہے۔

بڈگام پولیس کے علاوہ سیول آفیسران اور ضلع کی مختلف میونسپل کمیٹیاں اس مہم میں شامل تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.