وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے سماج میں پھیلی منشیات کی لعنت پر لگام لگانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ Drug Peddlers Arrested in Budgam
ہمہامہ پولیس تھانہ کی ایک پولیس پارٹی نے حیدرپورہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی کو روکا جس میں سوار تین افراد کی تلاشی کرنے پر پولیس کو ممنوعہ ادویات (Welcyrex) کوڈین پھاسپیٹ کی 21 بوتلیں اور نقدی 44000 برآمد ہوئے. Contraband Substances Recovered
پولیس نے موقع پر ہی تینوں افراد کو گاڑی سمیت موقع پر ہی گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت منیر احمد ڈار ولد محمد مقبول ڈار، سہیل یوسف شیخ ولد محمد یوسف شیخ اور محمد اشرف حجام ولد عبدالمجید حجام ساکنہ باغاتِ کنی پورہ کے طور پر ہوئ ہیں۔ Police Arrested Drug Peddlers
اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 51/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ ہمہامہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ FIR Regestered
پولیس نے کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : Heroin Recovered in Kupwaraـ: ضلع کپوارہ میں دو کلوگرام ہیروئن ضبط