ETV Bharat / state

بڈگام میں پانچ جواریوں گرفتار، داؤ پر لگی رقم اور طاش کے پتے ضبط

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2023, 1:42 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے آج ایک خاص مقام پر چھاپہ مار کر موقعے پر ہی پانچ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور طاش کے پتے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام: بڈگام پولیس نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ "ہمیں ایک خاص ذریعے سے اطلاع ملی تھی کہ ریلوے ٹریک شیخ پورہ بڈگام پر کچھ لوگ جوئے کی سرگرمیوں میں مشغول ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی ہمہامہ کی ایک پولیس پارٹی نے ڈی او ہمہامہ کی سربراہی میں جوئے کے مقام پر چھاپہ مار کر پانچ جواریوں کو موقعے پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان جواریوں کی شناخت فیاض احمد بھٹ ولد غلام قادر بھٹ ساکن ہاؤسنگ کالونی اومپورہ بڈگام، رقیب احمد گنائی ولد محمد شعبان گنائی ساکن موہن پورہ بڈگام، فیروز احمد زرگر ولد حبیب اللہ زرگر ساکن موہن پورہ بڈگام، شوکت احمد وانی ولد مرحوم غلام قادر وانی ساکن اومپورہ بڈگام اور مظفر احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکن ہمہامہ بڈگام کے طور پر کی ہے۔
مزید پڑھیں: JK Police Arrest Ten Gamblers : بڈگام، بارہمولہ میں دس جواری گرفتار

Gamblers Arrest In Budgam بڈگام کی پولیس کے ہاتھوں پانچ جواری گرفتار
ان افراد کی ذاتی تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 60000 روپے کی نقد رقم اور پلیئنگ کارڈز برآمد کیے گئے۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر زیر نمبر 367/2023، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔ بڈگام پولیس کی ان کوششوں کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگے بھی سماج کے ایسے عنصر کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.