بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ پولیس نے منشات فروش کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا۔Drug Peddler Arrested In Budgam
تفصیلات کے مطابق ماگام علاقے کے پیٹھ کانہامہ میں گشت کے دوران پی ایس ماگام کی پولس پارٹی نے ایک شخص کو مشکوک حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم پولس پارٹی کو دیکھ کر مذکورہ شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی جس سے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
تلاشی کے دوران مذکورہ شخص کے قبضے سے 105 گرام ممنوعہ مادہ (چرس جیسی اشیاء) برآمد ہوا ہے۔گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت فیصل حامد بھٹ ولد عبدالحامد بھٹ ساکن پیٹھ کانہامہ ماگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن ماگام ممیں ایف آئی آر زیرِ نمبر 162/2022 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج کیا اور تفتیش شروع کی۔
مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Budgam منشیات کی نقل و حمل کے الزام میں ڈرائیور گرفتار