ETV Bharat / state

Illegal Mining in Budgam بڈگام میں غیرقانونی کانکنی کے الزام میں تین افراد گرفتار

بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والی جے سی بی مشین اور دو ٹیپر بھی ضبط کیے ہے۔Illegal Mining in Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 14, 2022, 10:22 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے چاڈورہ علاقے کے کرالہ پورہ میں سرکاری اراضی سے مٹی اور ریت کی کھدائی کے الزام میں ایک جے سی بی مشین اور دو ٹپروں کو جائے موقع پر ضبط کیا۔پولیس نے اس غیر قانونی کانکنی میں ملوث تین افراد کو موقع پر ہی گرفتار کیا۔ Illegal Mining in Budgam

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد کی شناخت اعجاز احمد شیخ ولد محمد صدیق شیخ ساکن چیک پہرو،اعجاز احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن درھرم بگ کرالہ پورہ اور عابد احمد تیلی ولد غلام محمد تیلی ساکن دھرم بگ کرالپورہ کے طور پر ہیں۔ وہیں ضبط شدہ ٹپروں اور جے سی بی مشین کے رجسٹریشن نمبرات JK03G 4496, JK03B 0156, JK03 7594 ہیں۔

مزید پڑھیں:Secretary Mining Visits Budgam بڈگام میں غیرقانونی کانکنی کو روکنے کیلئے سخت اقدام اٹھائے جائیں گے

پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 170/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ چاڈورہ میں درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے عوام سے غیر قانونی کانکنی سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.