ETV Bharat / state

Budgam Police Arrested Burglars: پولیس نے دو چوروں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا - بڈگام پولیس تازہ خبر

بڈگام پولیس نے ایک چوری کی واردات میں ملوث افراد کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے ان چوروں کے قبضہ سے مال مسروقہ بھی برآمد کیا ہے۔Budgam Police Arrested Burglars

budgam-police-arrested-two-thieves-stolen-property-recovered
پولیس نے دو چوروں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا
author img

By

Published : Apr 4, 2022, 10:48 PM IST

بڈگام: 4 مارچ 2022 کو پولیس اسٹیشن بڈگام کو رمیش کمار ولد شنکر داس ساکن ججھر کوٹلی جموں، جو پیشہ سے ایک ڈرائیور ہے کی طرف سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ نامعلوم افراد نے ان کی ٹرک سے کھانے کے تیل کے کچھ ڈبے چوری کیے ہیں۔مذکورہ ڈرائیور نے اپنی ٹرک بڈگام ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے پارک کر کے رکھی تھی۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 56/2022 درج کی گئی اور پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں:

تفتیش کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا اور آخر کار جرم میں ملوث دو ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔دونوں ملزمان کی شناخت پرویز احمد ریشی ولد علی محمد ریشی ساکن ہمدانیہ کالونی بمنہ سرینگر اور گوہر احمد وانی ولد ولی محمد وانی ساکن آری گام خانصاحب بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے پرویز احمد ریشی کے گھر سے 20 ٹین تیلِ خوردنی ضبط کئے ہیں۔دونوں ملزمان کو پہلے ہی درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن بڈگام میں زیر حراست میں رکھا گیا ہے اور اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.