ETV Bharat / state

بڈگام میں منشیات فروش ایک زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار

Live Cartridge Recovered بڈگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کے بعد نصرلہ پورہ بڈگام میں ایک رہایشی مکان میں تلاشی کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کے قبضے سے ممنوعہ سائکوٹروپک ڈرگس کے علاوہ ایک زندہ کارتوس برآمد کیا ہے۔

budgam-police-arrested-two-drug-peddlers-with-one-live-cartridge
بڈگام میں منشیات فروش ایک زندہ کارتوس کے ساتھ گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 10:29 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آج دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے منشیات سمیت ایک زندہ کارتوس بھی برآمد کی ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نصرلہ پورہ (بڈگام) میں دو سگے بھایوں نے اپنے گھر میں منشیات کو ڈھمپ کر کے رکھا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن بڈگام نے ایک پولیس ٹیم تشکیل دی، جس کی سربراہی ایس ایچ او پی ایس بڈگام کر رہے تھے، نے نصرلہ پورہ میں عبدالحمید ریشی ولد محمد جمال ریشی کے گھر پر چھاپہ مارا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہچنے کے بعد تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔

تلاشی کے دوران پولیس ٹیم کو مذکورہ شخص کے گھر سے ممنوعہ سائکوٹروپک ڈرگ سپاسمو پراکزیون پلس (Sposmo Proxiwon Plus) کی 41 سٹرپس اور 8 ٹیبلٹس کے علاوہ56.5ایم ایم زندہ کارتوس برآمد کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے بعد میں عبدالمجید ریشی کے دو بیٹوں زبیر احمد ریشی اور بلال احمد ریشی کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے اس صمن میں گرفتار شدگان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 11/2024جو کہ آرمس ایکٹ اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے سال 2024 میں منشیات فروشوں کی یہ پہلی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.