بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کی بدعت کو معاشرے سے ختم کرنے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھتے ہوئے 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔Budgam Police arrested two drug peddlers
پولیس اسٹیشن چاڑورہ کی ایک ٹیم نے ہوسی پورہ پر ناکہ چیکنگ پوئنٹ پے ایک موٹر سائیکل جو چاڈورہ کی طرف آرہی تھی کو روکنے کا اشارہ دیا تو اس پے سوار دونوں افرادوں نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں بڑی تدبیر کے ساتھ پکڑ لیا۔ پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ ہیروئین کے 22 پولیتھین کے پیکٹ جن کا وزن تقریباً 04 گرام ہے اور الپازولم کی 298 ٹیبلٹس برآمد کرنے دعوی کیا ہے۔ contraband substances recovered
منشیات کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر JK04G-8113 کو موقع پر ہی سیز کر دیا گیا اور ساتھ ہی اس موٹر سائیکل پر سوار دو منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان مزکورہ منشیات فروشوں کی شناخت آصف شفیع بٹ ولد محمد شفیع بٹ ساکنہ گنڈ مقصود چاڈورہ اور رئیس مشتاق صوفی ولد مشطاق احمد صوفی ساکنہ چراونی چراریشریف کے طور پر بتائی ہے۔Drug peddler arrested
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 124/2022 درج کیا گیا جو کہ این ڑی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Drug Peddlers Arrested in Bandipora: بانڈی پورہ میں دو منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار