ETV Bharat / state

Two Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات، نقدی ضبط - ماگام بڈگام منشیات

بڈگام پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Drug peddlers Arrested

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، منشیات، نقدی ضبط

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 1:16 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس کو منشیات سے متعلق ایک خصوصی اطلاع موصول ہوئی کہ بدرن، بڈگام کے رہائیشی عبد الرشید لون ولد خضر محمد لون اور شاکر احمد لون ولد عبدالرشید لون نے رہائش مکان پر منشیات کو ذخیرہ کیا ہوا ہے جس کے بعد پولیس اسٹیشن ماگام نے ایک خصوصی پولیس ٹیم، ایس ایچ او ماگام کی نگرانی میں تشکیل دی اور اطلاع کے مطابق مخصوص مقام پر چھاپہ مارا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران، پولیس پارٹی نے ملزمان کے گھر سے 31 کلو گرام پوست کا بھوسا برآمد کر کے ان میں سے ایک ملزم عبد الرشید لون کو موقعے پر ہی گرفتار کر لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم شاکر احمد چھاپے کے وقت موقعے پر موجود نہیں تھا تاہم بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کے جرم میں لیکچرر گرفتار

ایک اور کارروائی کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام نے بدرن کراسنگ پر پل کے قریب قائم کیے گئے ایک ناکہ پر اُس وقت ایک منشیات فروش کو حراست میں لے لیا جب اس نے پولیس پارٹی کو دیکھ پر موقعے سے فرار ہونے کی کوشش۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے اُس شخص کی تلاشی کے دوران اسپاسمو پراکسیون پلس کے 272 کیپسول، کوڈین فاسفیٹ کی 03 بوتلیں برآمد کرنے کے علاوہ 35570/= نقدی بھی بر آمد کی گئی۔ بڈگام پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت عرفان احمد لون ولد غلام محمد لون ساکنہ بدرن، بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں پولیس نے ایک مقدمات 22/2023 اور 23/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.