ETV Bharat / state

Illegal Excavation in Budgam بڈگام میں غیر قانونی کان کنی معاملے میں متعدد ڈرائیور گاڑیوں سمیت گرفتار - بڈگام میں مٹی کی غیر قانونی نقل وحمل

بڈگام پولیس نے مٹی اور معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے غیر قانونی کان کنی کی نقل و حمل میں استعمال میں لانے والے سات ٹپر اور تین ٹریکٹر بھی ضبط کئے ہیں۔

budgam-police-arrested-tipper-drivers-and-tractor-drivers-for-illegal-excavation-and-transportation-of-minerals
بڈگام میں غیر قانونی کان کنی معاملے میں متعدد ڈرائیور گاڑیوں سمیت گرفتار
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 8:19 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح کے اوقات میں پولیس اسٹیشن بیروہ کو اطلاع ملی کہ کچھ نامعلوم ٹپر ڈرائیور بنہامہ گاؤں میں سرکاری زمین سے غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی کر رہے ہیں۔ اسی مناسبت سے تھانہ بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے مخصوص مقام پر چھاپہ مار کر سات ٹپر قبضے میں لے کر چھ افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت مظفر احمد صوفی ساکن باٹہ پورہ بڈگام، زبیر احمد وانی ساکن گامپورہ، کمیل حسین وانی ساکن پونچھ گنڈ، ولایت حسین لون ساکن پونچھ گنڈ، بلال احمد وانی ساکن سارتھ پورہ، عنایت حسین وانی ساکن سارتھ پورہ بڈگام کو بطور کی ہے ۔پولیس نے اس دوران 7 ٹپر گاڑیوں کو بھی ضبط کیا ہے۔اس ضمن میں پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 46/2023 درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثناہ پولیس نے اوہنگام کے قریب نالہ سکھ ناگ سے بولڈر اور باجری کی غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین ٹریکٹر درائیوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اس کام میں استعمال میں لانے والے ٹریکٹریز کو بھی ضبط کیا۔گرفتار ڈرائیوروں کی شناخت محمد الطاف وانی، امتیاز احمد وانی، ساحل احمد تیلی ساکنانن اوہناگام بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Budgam Illegal Excavation بڈگام میں جے سی بی سمیت چھ ٹپر ضبط، ڈرائیور فرار

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس غیرقانونی طور پر مٹی اور معدنیات کی کان کنی کرنے والے ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیاں انجام دے رہے ہیں اور آئے دن پولیس اس ضمن میں ضلع بھر میں ناکہ چیکنگ اور چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ جے سی بی مشینیں، ٹپر، ڈمپر اور ٹریکٹر بھی ضبط کئے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.