ETV Bharat / state

Budgam Police Arrested Peddler بڈگام پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

بڈگام پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک ڈرگ پیڈلر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔ Budgam Police Arrested Drug Peddler

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 3:53 PM IST

Budgam Police Arrested One Drug Peddler and contraband substance recovered from his possession in central Kashmir's budgam District

بڈگام: سماج سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اشفاق احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن قاضی پورہ چاڈورہ نے اپنے رہائشی مکان واقع قاضی پورہ میں نشہ آور اشیاء چھپا رکھی ہے اور اسے فروخت کرنے والا ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس چاڈورہ کے ہمراہ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا اور اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس مکان سے 65-کلو گرام اور 660-گرام نیم پسی ہوئی پوست برآمد کی گئی، جس کے بعد مذکورہ شخص کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر دفعہ 174/2023 جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے بارے میں اپنے نزدیکی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دے جو کسی غیر قانونی کام میں ملوث ہو۔ خاص طور پر منشیات کی خرید و فروخت کر رہا ہو، تاکہ ہم منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکیں۔

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس میں اب تک 86 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ ان ملزمین کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران رواں برس بڈگام سمیت وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع میں بھی کئی منشیات فروشوں، عادی مجرموں پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا اطلاق کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.