بڈگام پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک گاؤں میں ریڈ ڈالی جس دوران پولیس نے منشیات فروش کو 43 کلو گرام پاپی سٹرا کے ساتھ گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، بڈگام پولیس نے منشیات سمگلر و منشیات فروشوں کو پکڑنے کی اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے گزشتہ دوپہر ضلع کے بادی بگ گاؤں میں نظیر احمد بڈو ولد حبیب بلہ بڈو کے گھر پر ریڈ ڈالی، جس دوران پولیس نے مزکورہ کے گھر سے 43 کلو گرام پاپی سٹرا ضبط کیا۔
نظیر احمد بڈو علاقے میں غیرقانونی طریقے سے منشیات سمگلنگ کا کاروبار کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو وہ سارے منشیات فروخت کرتا تھا جن پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا ہے۔
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 299/2020 جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے سکشن 8/15 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کیس درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔