ETV Bharat / state

Budgam Police Arrested Drug Peddler: منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط - بیروہ بڈگام منشیات ضبط

ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے بیروہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Drug Peddler Arrested in Budgam

منشیات فروش گرفتار
منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 12:53 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں پولیس اسٹیشن بیروہ نے منشیات سے متعلق ذرائع سے موصول ہوئی ایک اطلاع پر چیوڈارہ کراسنگ پر ایک ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے بغیر رجسٹریشن نمبر کے ایک لوڈ کیریئر کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑی کو وہیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کی چیکنگ کے دوران 900 گرام وزنی چرس پاؤڈر کو ضبط کر لیا گیا۔

پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ گاڑی کی بالاستیعاب تلاشی لینے کے بعد مفروف ملزم کا آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور ڈرائیور کا بینک پاس بک بر آمد ہوئے جس پر مشتاق احمد وانی ولد فاروق احمد وانی ساکنہ چیوڈارہ نام درج تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں منشیات، سمیت گاڑی کو ضبط کرکے مفرور منشیات فروش کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے کاغذات اپنے تحویل میں لیکر فرار ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

بڈگام پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر رجسٹریشن نمبر 29/2023 پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں اور مختلف وسائل اور ذرائع استعمال میں لانے کے بعد ملزم کو چیوڈارہ، بیروہ سے گرفتار کیا گیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

قابل ذکر ہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے، منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرکے منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ بڈگام پولیس نے عوام الناس سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں جموں و کشمیر پولیس کو تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح صفایا عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.