ETV Bharat / state

بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا - منشیات فروش کو گرفتار

بڈگام پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے رئیار چوک پر نائٹ پٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا تھا جس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہے۔

budgam police arrested a notorious drug pedlar
بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا
author img

By

Published : May 27, 2021, 10:10 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک خصوصی ٹیم نے رئیار چوک پر نائٹ پٹرولنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا تھا، جس سے پوچھ گچھ اور تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 110 گرام ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہے۔

پولیس نے گرفتار منشیات فروش کی شناخت فردوس احمد پیر عرف مٹھا ولد غلام محمد پیر کے طور پر کی ہے جو کہ رئیار خانصاحب کا رہنے والا ہے۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ قانون کے تحت رجسٹر ہوئی ہے۔ جب کہ اس سلسلہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.