ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن خانصاحب کے قریب لگے ناکہ چیکنگ کے دوران بڈگام پولیس نے ایک مشکوک شخص کو دھر لیا جس کے قبضے سے، پولیس کے مطابق، شراب کی دو بوتلیں بر آمد کی گئیں۔
بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص نے تفتیش کے دوران اپنے گھر میں بھنگ چھپانے کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے اسکے گھر سے چھاپے کے دوران سات کلو گرام بھنگ کے پتے بر آمد کئے۔
پولیس اسٹیشن خانصاحب نے گرفتار کیے گئے منشیات فروش کی شناخت خورشید احمد میر ولد مرحوم غلام محمد میر ساکنہ خانصاحب کے طور پر کی ہے۔
اس ضمن میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔