ETV Bharat / state

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار - ای تی وی بھارت

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت 28 سالہ بشیر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ کلہ بگ خان صاحب اور 29 سالہ مشتاق احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنہ راضوین بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 7:07 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ کی شام کو خانصاحب علاقے میں دو منشیات فروشوں کو 280 گرام چرس سمیت پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ایک کو میرگنڈ کراسنگ پر 90 گرام چرس اور ممنوع 43 ٹیبلیٹس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

پولیس اسٹیشن خانصاحب نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر واگر کراسنگ پر ناکہ بچھایا۔ ناکے کے دوران انہوں نے تلاشی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور پولیس نے ان سے 280 گرام چرس برآمد کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی شناخت 28 سالہ بشیر احمد گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ کلہ بگ خانصاحب اور 29 سالہ مشتاق احمد ڈار ولد غلام قادر ڈار ساکنہ راضوین بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

ایسے ہی ایک اور واقعہ میں بڈگام پولیس نے میرگنڈ کراسنگ پر ایک ناکہ بچھایا جس دوران انہوں نے ایک بدنامہ زمانہ منشیات فروش عبدالرشید راتھر ساکنہ نصرالہ پورہ کو گرفتار کیا۔

پولیس تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 90 گرام چرس اور ممنوع ادویات کی 43 ٹیبلیٹس کے علاوہ دو پلاسٹک سرینج برآمد کئے گئے۔ بعد ازاں اس منشیات فروش کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن بڈگام میں رکھا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ اشخاص علاقے کے نوجوانوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ وہیں پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 234/2020 اور 471/2020 درج کیا ہے جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے سیکشن 8/2020 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.