وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بڈگام پولیس نے اپنی منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی Contraband Substances Recovered۔
پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک خصوصی نفری نے چیوڈارہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد کو روکنے کا اشارہ دیا تو انہوں نے روکنے کے بجائے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔ ان کی پوچھ گچھ اور تلاشی کرنے پر ان کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء اور 350 گرام چرس برآمد کی گئی Drug Peddlers Arrested۔
پولیس نے ان مزکورہ منشیات فروشوں کی شناخت غلام قادر ملک ولد غلام محمد ملک ساکنہ شنگلی پورہ کھاگ اور سمیر احمد وانی ولد محمد طارق وانی ساکنہ کلہامہ بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔ ان دونوں منشیات فروشوں سے مسلسل پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے جائے موقع سے بھاگنے والے اپنے تیسرے ساتھی کا نام تنویر احمد گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکنہ سودی پوری بیروہ کے طور پر بتائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس کی تلاشی پولیس نے شروع کر دی ہے
اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بیروہ میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا جو کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات عمل میں لائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Drug Peddlers Arrested: اننت ناگ میں منشیات ضبط، ملزمین گرفتار
پولیس نے اس موقع پر سماج کے ذی شعور عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دے اور ساتھ ہی منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔