بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خود رو بھنگ کو تباہ کر دیا۔ بڈگام پولیس کے مطابق خانصاحب علاقے میں جموں و کشمیر پولیس اور محکمہ مال کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خود رو بھنگ کو تباہ کر دیا۔ JK Police action against Wild Bung
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی کی عوامی حلقوں میں سراہنا کی جا رہی ہے وہیں بڈگام پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔ ’’نشہ مکت بھارت‘‘ ابھیان کے تحت جہاں آگہی کے حوالہ سے سیمنار اور ریلیز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے منشیات کی فصلوں خصوصاً خود رو بھنگ کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ Drive Against wild Bung
مزید پڑھیں: Action Against Wild Bung: اونتی پورہ میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی