ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation: غیر قانونی کان کنی کے الزام میں چار افراد گرفتار - بڈگام پولیس

بڈگام پولیس نے جے سی بی سمیت 3 ٹپر گاڑیوں کو ضبط کرکے معدنیات کی غیر قانونی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ Illegal Excavation in Budgam

بڈگام میں چار افراد گرفتار
بڈگام میں چار افراد گرفتار
author img

By

Published : Nov 4, 2022, 12:31 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں بڈگام پولیس نے معدنیات کی کھدائی اور نقل و حمل کے لیے استعمال میں لائے جا رہی جے سی بی مشین سمیت 3 ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں۔ Budgam Police action against Illegal Excavation

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن بڈگام کو شولی پورہ، بڈگام میں غیر قانونی طور پر مٹی کی کھدائی اور اس کی نقل و حمل کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر لیا وہیں چار گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں محمد اشرف میر ولد عبدالرحیم میر ساکنہ فردوس کالونی بمنہ، فاروق احمد کھوچو ولد غلام محمد کھوچو ساکن فردوس کالونی بمنہ، گلزار احمد گانی ولد غلام محمد گانی ساکن نیو کالونی کاکنماراں اور امتیاز احمد چوپان ولد عبدالغنی چوپان ساکن شالی پورہ بڈگام شمال ہیں۔

بڈگام پولیس نے تین ٹپر گاڑیوں زیر رجسٹریشن نمبر JK01M-9535 ۔ JK02X-4540 اور JK013-4627 کو ضبط کرکے ایک ایف آئی آر 374/2022* پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.