ETV Bharat / state

پی ڈی پی لیڈران کا زیارت شریف شیخ نور الدین نورانیؒ کا دورہ - زائرین کے لیے صاف پانی

پی ڈی پی لیڈران نے زیارت شریف حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا دورہ کرکے انتظامیہ سے عرس پاک کے موقع پر زائرین کے لیے سہولیات کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔

پی ڈی پی لیڈران کا زیارت شیخ نور الدین نورانیؒ کا دورہ

author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:47 PM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکریٹری غلام نبی لون ہانجورا، ضلع صدر محمد یاسین بٹ کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران نے ضلع بڈگام کے چرار شریف میں واقع درگاہ حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کا دورہ کیا۔

پی ڈی پی لیڈران کا زیارت شیخ نور الدین نورانیؒ کا دورہ

دورے کے دوران پی ڈی پی لیڈران نے ہفتہ سے شروع ہونے والے عرس پاک کے حوالے سے کیے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

پی ڈی پی لیڈران نے ایل جی انتظامیہ سمیت ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کو سہولت پہنچانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’عرس پاک سے قبل روایتی طور جس طرح کے اقدامات کیے جاتے تھے ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ سے عرس مبارک کے موقع پر زائرین کے لیے صاف پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ سمیت پارکنگ کے انتظامات کے علاوہ زیارت شریف کی صاف صفائی کا پختہ انتظام کیے جانے کی بھی اپیل کی۔‘‘

دریں اثناء، غلام نبی لون نے پی اے جی ڈی کے موقف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ’’پی اے جی ڈی کا موقف واضح ہے اور ہم لگاتار اسی موقف پر کام کرتے رہیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.