ETV Bharat / state

ٹی بی کے خلاف ضلع  بڈگام کی نمایا کار کردگی، ایوارڈ کے لیے نامزد - ٹی بی کے خلاف نمایا کارکردگی

جہاں تک ٹی بی کے خاتمہ کا تعلق ہے تو ضلع بڈگام جموں کشمیر یوٹی میں ایک بہترین مثال ہے۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز مرزا نے کیا۔

DC Budgam commends functionaries for exemplary performance  eradication of TB in the district

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 11:01 PM IST

اس سلسلے میں ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں ٹی بی کے خاتمے کے حوالے سے ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر سلیم نے نیشنل ٹی بی الیمنیشن پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ضلع بڈگام کو NIKSHAY پورٹل میں اپلوڈ کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع نے ٹی بی کی بیماری کے خاتمے میں نمایاں کارکردگی کے لیے کشمیر ڈویژن سے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ غور طلب ہے NIKSHAY قومی سطح پر تمام اضلاع کی کارکردگی پرنظر رکھتا ہے۔

ویڈیو

ڈاکٹر سلیم نے کہا کہ' اس پروگرام کا مقصد 2025 تک ٹی بی سے پاک بھارت بنانا ہے جو سنہ 2030 کے ایس ڈی جی گلوبل ہدف سے پانچ برس قبل ہوگا۔

اس موقع پر ڈی سی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی کے خلاف نمایا کارکردگی پر محکمہ صحت کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ کی جہاں بھی مدد کی ضرورت ہوگی انہیں دی جائے گی۔'

مزید پڑھیں: کینسر کا علاج ممکن، سماجی بیداری ضروری: ڈاکٹر اشوتوش گپتا

پروگرام کے دوران سی ایم او بڈگام ڈاکٹر تجمل حسین نے کہا کہ' تمام بی ایم اوز کو پہلے ہی ایس پی ایم، جی ایم سی سرینگر کے محکمہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور ضلع میں ٹی بی کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' اس کے لیے تمام تراقدامات اٹھائے جا چکے ہیں۔

پروگرام میں جی ایم سی سرینگر کے ایس پی ایم ڈپارٹمنٹ کے ایچ او ڈی و پروفیسر ڈاکٹر سلیم خان، ایس ٹی او کشمیر، جموں کشمیر میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کنسلٹنٹ کے علاوہ سی ایم او بڈگام اور دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.