ETV Bharat / state

بڈگام: عاشق پر معشوقہ کا قتل کا جرم ثابت

ثبوتوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دونوں کا آپس میں پیار کا معاملہ تھا. لیکن جب لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کیا تو مجرم نے لڑکی کا گلہ دبا کر قتل کیا.

جسٹس
جسٹس
author img

By

Published : Mar 13, 2021, 10:34 PM IST

سرینگر عدالت نے آج سیکشن 302 سی آر پی سی کے تحت کریمشورہ بڈگام کے جاوید احمد بٹ کو مجرم قرار دیا. جاوید کو کریمشورہ بڈگام کی گلشن اختر کی موت کی وجہ بننے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ پولیس اسٹیشن خانصاحب کو تین جون دو ہزار چودہ کو ایک اطلاع ملی تھی کہ کریمشورہ میں گلشن اختر کی لاش پڑی ہے. پولیس کو اطلاع کے دوران یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہلوک کی شکل سے لگ رہا ہے کہ اسکا گلہ دبایا گیا ہے.

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایف آئی آر درج کی اور جانچ شروع کردی. پولیس نے جانچ کے دوران موقع واردات پر ثبوتوں کو اکٹھا کیا. اسکے بعد ٹرائل کورٹ نے اکیس افراد سے پوچھ تاچھ کی. وقت نکلتا گیا اور معاملے میں نئی نئی پیش رفت ہوتی گئی. جانچ کے دوران کریمشورہ بڈگام کے جاوید احمد کی مجرمانہ حرکت کی تصدیق ہوئی.

استغاثہ کے جریدے پیش کئے گئے۔ ثبوتوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ دونوں کا آپس میں پیار کا معاملہ تھا. لیکن جب لڑکی کے گھر والوں نے شادی سے انکار کیا تو مجرم نے لڑکی کا گلہ دبا کر قتل کیا. لہذا کورٹ آف پرنسپل سیشن جج سرینگر عبد الرشید ملک نے جاوید احمد بٹ کو مجرم قرار دیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.