ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation بڈگام چار ڈرائیور گرفتار، چار ٹپر ضبط - بڈگام غیر قانونی کان کنی

بڈگام پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی انجام دینے کے الزام میں چار ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے چار ٹپر بھی ضبط کر لئے۔

بڈگام چار ڈرائیور گرفتار، چار ٹپر ضبط
بڈگام چار ڈرائیور گرفتار، چار ٹپر ضبط
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 3:41 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی طور کان کنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع کے چاڈورہ علاقے سے چار افراد کو گرفتار کرکے چار ٹپر گاڑیاں بھی ضبط کر لیں۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ کی ایک گشتی ٹیم نے آلی پورہ چاڈورہ میں گشت کے دوران نالہ شالی گنگا، چاڈورہ سے غیر قانونی طور پر معدنیات لے جا رہے چار ٹپر گاڑیوں کو روک کر انہیں موقع پر ہی ضبط کر لیا۔ بڈگام پولیس چار ٹپر ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے ٹپر ڈرائیوروں کی شناخت عابد حسین بھٹ ولد محمد مقبول بھٹ ساکن چاڈورہ۔ غلام محمد وانی ولد عبدالکبیر ساکنہ کاکاورنگ، چرار شریف۔ یونس فاروق یتو ولد فاروق احمد یتو ساکنہ ناگم، چاڈورہ اور شبیر احمد بھٹ ولد غلام نبی ڈونی واری، چاڈورہ کے طور پر ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: Budgam Illegal Excavation: پولیس کریک ڈائون میں گیارہ ٹپر ضبط، ڈرائیور گرفتار

پولیس نے چاروں ٹپر زیر رجسٹریشن نمبرات JK03J 6145 ،JK03C 8254۔ JK04B 7055 اور JK13A 0470کو ضبط کرکے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 25/2023 کو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.