ETV Bharat / state

بڈگام میں نیا انڈور اسٹیڈیم - اسٹیڈیم میں چینجنگ

موجودہ وقت میں نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو چکی ہے۔ ایسے میں ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں منشیات سے دور رکھا جا سکے۔

Stadium
اسٹیڈیم
author img

By

Published : May 10, 2021, 10:55 PM IST

بڈگام میں پہلا اور واحد انڈور اسٹیڈیم تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہاں کے کھلاڑیوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا جا رہا ہے۔ اب کچھ ہی دنوں میں یہ اسٹیڈیم کھیلوں کے لیے تیار ہو جائے گا۔ یہاں کھلاڑی آئیں گے، کھیلوں کا آغاز ہوگا، کھلاڑی مشق کرکے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں گے۔

اسٹیڈیم

ضلع بڈگام میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کھیلوں سے وابستہ افراد کی کمی ہے۔ اگر کوئی کمی تھی تو وہ تھی ایک پلیٹ فارم کی جو ضلع بڈگام کے کھلاڑیوں کو نہیں مل پا رہی تھی۔

اب یہاں کے کھلاڑیوں کو اس انڈور اسٹیڈیم کے ذریعے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا اور وہ آگے بڑے گیں۔ اسٹیڈیم کے بننے سے یہاں کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی دیرینہ مانگ تھی جو آج پوری ہوئی۔

اس انڈور اسٹیڈیئم کی خاص بات یہ ہے کہ یہان کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہلوت فراہم کی جائے گی۔ اسٹیڈیم میں چینجنگ روم، کمنٹری باکس، کھلاڑیوں کے لئے رہنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کے لئے بھی خاص انتظام ہے۔ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ڈگری کالج بڈگام اور اسپورٹس اسٹیدئم بڈگام کے روبرو تعمیر کیا گی ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ دس سے پندرہ دنوں کے اندر اندر انڈور اسٹیڈیم مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں وہاں ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو فروغ کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنے کا بھی موقع فراہم ہو۔

واضح رہے موجودہ وقت میں نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو چکی ہے ایسے میں ماہرین کا ماننا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کیا جائے تاکہ وہ منشیات سے دور رہیں۔ ایسے میں ضلع بڈگام میں یہ انڈور اسٹیڈیئم بننا ایک خوش آئند قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.