ETV Bharat / state

بڈگام: ریلوے سے لوہا چرانے کے الزام میں 5 افراد گرفتار - خفیہ اطلاع

ریلوے پروٹیکشن فورس بڈگام نے چوروں کے 5 افراد پر مشتمل ایک گروہ کو بے نقاب کرکے مسروقہ مال سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام: ریلوے سے لوہا چرانے کے الزام میں 5افراد گرفتار
Budgam: Five arrested for stealing iron from railways
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 3:10 PM IST

ریلوے پولیس کے مطابق کافی عرصے سے سرگرم ایک گروہ ریلوے سے لوہا چراکر اسے فروخت کررہے تھے، ریلوے پروٹیکشن فورس بڈگام نے اس سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، وہیں ان کے مطابق اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

بڈگام: ریلوے سے لوہا چرانے کے الزام میں 5افراد گرفتار

ریلوے پولیس کے مطابق اکیس اکتوبر کو انہیں اس گروہ سے متعلق ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریلوے پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے کارروائی شروع کی اور دو افراد کو دھرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران انہیں یہ معلوم ہوا کہ یہ افراد چوری کا سامان پارمپورہ، سرینگر میں کباڑی کو بیچ رہے تھے۔

ریلوے پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کئی افراد کے ملوث ہونے کے ثبوت و شواہد سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: ضلع بڈگام کے درگنڈ علاقے میں بنیادی ضروریات کا فقدان

چوری کے الزام میں گرفتار کیے گئے پانچوں افراد فروٹ منڈی، پارمپورہ، سرینگر کے رہائشی ہیں اور قریب ایک ماہ سے وہ دن دہاڑے ریلوے کا لوہا چرارہے تھے۔ ان کی شناخت میر عادل، نعیم اشرف، گلو کباڈی، ارسلان اور سجاد احمد منڈو کے طور پر ہوئی ہے۔

ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 2/2021 سیکشن 3 آر پی (یوپی) ایکٹ( railway property unlawful act) کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.