ETV Bharat / state

Budgam Fire Incident شبانہ آتشزدگی میں گؤ خانہ خاکستر، 12 بکریاں جھلس کر ہلاک - بڈگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک گؤ خانہ خاکستر ہو گیا جبکہ آگ کے سبب 12بکریاں ہلاک ہو گئیں۔

شبانہ آتشزدگی میں گؤ خانہ خاکستر، 12بکریاں جھلس کر ہلاک

author img

By

Published : Mar 29, 2023, 4:23 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں شبانہ آتشزدگی کے دوران ایک درجن بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ یہ حادثہ سب ڈویژں چاڈورہ کے ریپورہ گاؤں میں گزشتہ رات پیش آیا جب ایک گؤ خانہ میں آگ لگنے سے کم از کم ایک درجن بکریاں جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ اس حوالہ سے ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ریپورا گاؤں میں کل دیر رات گئے ایک گؤ خانہ، جس میں بھیڑ بکریاں تھی، سے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے آناً فاناً گؤ خانہ کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آگ کی اس ہولناک واردات میں گؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا ہے اور اس ایک درجن بکرے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہو سکی تاہم مقامی باشندوں کا گمان ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے نمودار ہوئی۔ دریں اثنا، پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آگ بجلی شارٹ سرکٹ سے لگی ہے تاہم اس ضمن میں انکوائری کے بعد ہی اصل اور پوری حقیقت سامنے آئے گی۔

مزید پڑھیں: House Gutted in Budgam بڈگام ایک مکان جل کر خاکستر

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران وادی کشمیر سمیت صوبہ جموں میں بھی آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے جن میں کروڑوں روپے مالیت کا سامنا خاکستر ہو گیا۔ آتشزدگی کے ان واقعات میں گؤ خانے بھی خاکستر ہو گئے جن میں کئی مویشی بشمول، گائے، بھینس، بھیڑ بکریاں اور مرغے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.