بڈگام: موجودہ دور میں بہت سے ایسے خاندان ہیں جو انتہائی غربت میں زندگی گزار رہے ہیں اور روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ مہذب معاشرے اور معاشرے کے معزز افراد کو اس قسم کے خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار سکیں۔ اسی دوران جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں مالی بحران و پریشانیوں کے شکار ایک خاندان کی ضلع انتظامیہ نے مدد کی اور انہیں ضروریات زندگی کے ساز و سامان فراہم کیے۔ District Administration Helped Poor Family
اس امداد یافتہ خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ 'وہ بیوی اور تین بیٹیوں کے ساتھ رہتا ہے۔ اس کی مالی حالت بہت خراب ہے اس لیے اس نے انتظامیہ سے مدد طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ان کے درد اور تکلیف کا ادراک نہیں کرسکا، تاہم یہ صرف ضلع انتظامیہ تھا جس نے امداد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ انتظامیہ نے انہیں ریڈ کراس ویلفیئر فنڈ کے تحت نہ صرف مانیٹری فوائد فراہم کیے بلکہ اس سخت موسم سرما کے دوران عام بقا کے لیے درکار ضروری سامان بھی مہیا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Poor Family Seeks PAMY House For Years ترال پنگلش کا غریب کنبہ آشیانے سے محروم
انتظامیہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خاندان کے دیگر ممبران نے ان کی مدد کرنے کے لیے انتظامیہ کی ستائش کی۔ ان کی حالت زار پر غور کرتے ہوئے امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ بڈگام پردھان منتری آواس یوجنا اور دیگر اسکیموں کے تحت فوائد کے لیے ان کی درخواست کو متعلقہ محکموں تک پہنچائے گی۔