ETV Bharat / state

بڈگام: کمیونٹی ہال کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے پر زور - مشکلات کا جلد ازالہ

ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں ڈی ڈی سی ممبر نے ایک اجلاس کے دوران عوام کو بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات پہنچانے کے علاوہ زیر تعمیر کمیونٹی ہال کی تعمیر کو بھی جلد از جلد مکمل کیے جانے پر زور دیا۔

بڈگام: کمیونٹی ہال کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے پر زور

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 7:11 PM IST

Updated : Jun 21, 2021, 8:35 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں پیر کو ڈی ڈی سی ممبر بشیر احمد بٹ نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کے دوران ڈی ڈی سی ممبر نے میٹنگ میں موجود سبھی افراد سے علاقے کی ترقی کے لئے مستعدی سے کام کرنے پر زور دیا۔

بڈگام: کمیونٹی ہال کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے پر زور

انہوں نے کہا کہ ’’علاقے کے لوگ ابھی بھی بجلی، پانی اور سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔‘‘ انہوں نے بی ڈی سی ممبران، پنچ سرپنچ صاحبان سے عوام کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے سبھی ڈی ڈی سی ممبران کو اکہتر لاکھ روپے کا فنڈ واگزار کیا ہے، انکے مطابق فنڈ واگزار ہونے سے علاقے کے کئی مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

بڈگام: درخت کاٹنے کے دوران لکڑہارا ہلاک، دوسرا شدید زخمی

میٹنگ میں خانصاحب بلاک کے کئی اہم اراکین کے ساتھ ساتھ بی ڈی او خانصاحب، بی ڈی سی ممبران کے علاوہ پنچ و سرپنچ صاحبان نے حصہ لیا۔

میٹنگ کے بعد انہوں نے بی ڈی او دفتر کے روبرو تعمیر کیے جا رہے کمیونٹی ہال کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ کمیونٹی ہال کی تعمیر جلد مکمل کریں تاکہ کمیونٹی ہال کو جلد سے جلد عوام کے لیے وقف کیا جا سکے۔

Last Updated : Jun 21, 2021, 8:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.