ETV Bharat / state

’دو برس قبل منہدم ہوئے پل کو کب تعمیر کیا جائے گا؟‘ - پل کی تعمیر نو

دو برس کا طویل عرصہ گزرنے اور انتظامیہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ بار ہا رجوع کرنے کے باوجود ضلع بڈگام میں مہندم ہوئے پل کی تعمیر نو شروع نہیں کی جا رہی۔

دو برس قبل منہدم ہوئے پل کو کب تعمیر کیا جائے گا؟: باشندگان بڈگام

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 4:44 PM IST

دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بنیادی سہولت پہنچانے اور پنچایت راج سسٹم کو مضبوط بنانے کے لئے ڈی ڈی سی اور پنچایت انتخابات کرائے گئے، تاہم بیشتر علاقوں کے لوگوں کی شکایت ہے کہ انکے نمائندے لوگوں کو درپیش مسائل کے ازالہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

’دو برس قبل منہدم ہوئے پل کو کب تعمیر کیا جائے گا؟‘

ای ٹی وی بھارت نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایک دور دراز علاقے (بلاک)کھاگ کے لچن پورہ علاقے کا دورہ کیا۔ لچن پورہ کے خان محلہ میں کئی برس قبل ایک رابطہ پل تعمیر کیا گیا تھا جو دو برس قبل پانی کے تیز بہاؤ کے سبب منہدم ہو گیا۔

دو برس کا طویل عرصہ گزرنے اور بارہا اسکی مرمت یا جدید پل تعمیر کرانے کی غرض سے مقامی باشندوں نے متعلقہ محکمہ جات سمیت منتخب عوامی نمائندوں سے رجوع کیا، تاہم ان کے مطابق ’’انتظامیہ سمیت عوامی نمائندے خواب غفلت میں ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے پل کی تعمیر نو کی اپیل کی تاہم آج تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے کہا: ’’ہم نے ڈی ڈی سی اور پنچایتی انتخابات میں علاقے کی تعمیر و ترقی کی خاطر ووٹ ڈالے تاہم انتخابات میں کامیابی کے بعد نمائندوں نے کبھی علاقے کی جانب مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔‘‘

مزید پڑھیں: کندجن چرار شریف میں عوامی دربار

لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے پل پار کرنے کے لیے عارضی طور لکڑی کا ایک ڈھانچہ بنایا ہے تاہم اس پر سے گزرنا خطرے سے خالی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش یا برفباری کے دوران لکڑی کے بنے عارضی پل کو پار کرنا محال ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں کثیر آبادی کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو جاتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے بہت جلد پل کی تعمیر کیے جانے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.