ETV Bharat / state

بینکنگ ایسوسی ایٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے نوجوان سے ملیے - جموں و کشمیر کے نوجوان

عمران کی اس کارکردگی سے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ ہمسایہ ان کے گھر آکر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

بینکنگ ایسو سی ایٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے نوجوان سے ملئے

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 9:10 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے گاؤں گریند کے عمران علی نے جموں کشمیر بینکنگ ایسوسی ایٹ کے نتائج میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے والدین کے ساتھ ساتھ پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔

عمران نے امتحان میں اٹھانوے اعشاریہ پانچ صفر مارکس حاصل کیے ہیں۔ ان کی کامیابی پر پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ ان اس کارکردگی سے اہلخانہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ ہمسایہ ان کے گھر آکر انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

بینکنگ ایسو سی ایٹ امتحان میں ٹاپ کرنے والے نوجوان سے ملئے

عمران اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھتے ہیں۔ عمران نے کہا کہ والدین کی جانب سے انہیں کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان کے لیے انہوں نے کافی محنت کی تھی۔

عمران نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کسی بھی کام کو انجام دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جب منزل کی طرف نظر ڈالتے ہیں اور نتائج کا سوچتے ہیں تو انسان کو کافی ہمت اور حوصلہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ تین سو ستر کی منسوخی کے بعد پورے جموں کشمیر میں ٹو جی انٹرنیٹ کی وجہ سے اگرچہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن گروپ اسٹڈی کی مدد سے انہوں نے یہ کر دکھایا ہے۔ انہوں نے اپنی کہانی کچھ اس طرح بیان کی۔

عمران کے والد محمد صفدر میر پیشے سے مزدور ہیں۔ انہوں نے پائی پائی جمع کر کے بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کیا ہے۔ عمران کے والد نے کہا کہ اپنے بچوں کو بڑھانے کے لیے ہر وہ سہولت فراہم کی۔ عمران کی والدہ نے کہا کہ انہوں نے قالین کا کام کر کے بچوں کو پڑھایا۔ انہوں نے عمران کی اس کامیابی پر کافی خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سبھی کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پڑھائے اگرچہ مشکلات کا سامنا بھی درپیش ہوں مگر اللہ پر بھروسہ رکھ کر کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی آتی ہے۔

واضح رہے ہفتے کی شام کو جموں کشمیر بینک نے بینکنگ ایسوسی ایٹ کے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔ پندرہ سو امیدواروں نے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.