ETV Bharat / state

'خوف زدہ نہ ہوں، احتیاط کریں'

author img

By

Published : May 6, 2021, 7:52 PM IST

ڈاکٹر تجمل حسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور کورونا وائرس کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری کو روکنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

control corona
کورونا وائرس

ضلع بڈگام میں بتدریج کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہر آئے دن تین سو سے زائد مثبت معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب ضلع میں صرف 33 فعال معاملے تھے لیکن معاملوں میں مسلسل اضافے کے بعد اب ضلع بڈگام میں فعال معاملے بائیس سو سے تجاوز کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹنگ کے عمل میں کافی تیزی لائی ہے جس کی بدولت کافی کیسز سامنے آرہے ہیں۔ ایک طرف انتظامیہ یہ بھی دعویٰ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے اور لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے کورونا ویکسین کا لگوانا ضروری ہے لیکن دوسری جانب ان دنوں کئی ویکسینیشن مراکز پر ویکسینیشن کا عمل رک گیا ہے۔

ان مراکز پر تالے لگے ہوئے ہیں۔ سی ایم او بڈگام نے ای ٹی وی کو بتایا کہ 'ہم مائکرو کنٹینمنٹ علاقوں میں ماس سیمپلنگ کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ جتنے بھی ٹیسٹنگ مراکز ہیں وہاں پر بھی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے جس کی وجہ سے روزانہ کے مثبت معاملوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے'۔

ڈاکٹر تجمل حسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں اور کورونا وائرس کی گائیڈلائنز پر عمل کریں تاکہ اس وبائی بیماری کو روکنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: نومنتخب بی ڈی سی ممبران کا احتجاج

سی ایم او نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام کورونا مثبت مریضوں کی سہولت کے لئے ہر اقدام کر رہا ہے اور نئے کووڈ مراکز بھی تشکیل دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس ویکسین ڈوز کی کمی ہے لیکن جتنے بھی ڈوز ہمیں ملتے ہیں وہ لوگوں تک پہنچ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ایسی کوئی کمی نہیں ہوگی۔

بڈگام میں اب تک بارہ ہزار کے قریب لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے جبکہ نو ہزار چھ سو مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں اور ایک سو پینتیس اموات ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.