ETV Bharat / state

Outgoing SSP Budgam Accorded Warm Farewell بڈگام انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی کو گرمجوشی سے الوداع کیا - ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد

بڈگام انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کو گرمجوشی کے ساتھ الوادع کیا وہیں الطاہر گیلانی کا نئے ایس ایس پی بڈگام کا چارج سنبھالنے پر والہانہ استقبال کیا۔ JKPS Welcomes Al Tahir Gilani

Etv Bharat
ایس ایس پی الطاہر گیلانی
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 10:03 AM IST

بڈگام انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی کو گرمجوشی سے الوداع کیا

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلعی انتظامیہ نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی طاہر سلیم خان کے تبادلے اور ایس ایس پی الطاہر گیلانی کے بطور نئے ایس ایس پی بڈگام کا چارج سنبھالنے پر کانفرنس ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی کی، ان کے دور میں ضلع میں امن و امان کی، پرامن صورتحال کو برقرار رکھنے میں تعاؤن اور تال میل کی تعریف کی۔ ڈی سی نے نشہ مکت، جرائم سے نمٹنے، کووڈ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں شاندار کام کرنے پر ان کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی نے اپنی پوری لگن اور صلاحیت کے ساتھ اپنی پولیس ٹیم کی قیادت کی اور انہیں ضلع میں ان کی عاجزی اور عوام دوست طرز عمل کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ڈی سی نے نئے ایس ایس پی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قابل رہنمائی میں بہترین تعاون جاری رہے گا تاکہ سول اور پولیس انتظامیہ دونوں ضلع میں مربوط انداز میں کام کرتے رہیں۔ اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی سمیت دیگر افسران نے نئے اور سبکدوش ہونے والے ایس ایس پیز کو نیک خواہشات پیش کی۔ JKPS Welcomes Al Tahir Gilani

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی الطاہر گیلانی نے انتظامیہ کو مکمل تعاؤن کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ سبکدوش ہونے والے ایس ایس پی بڈگام نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی سی بڈگام اور ضلع کے تمام سینئر افسران کی ان کو حمایت کرنے اور تعریف کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں کہا کہ ضلع میں حالات کو پرسکون رکھنے کے لیے مشترکہ کوشیش کی گئی اور اس رجحان کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے درمیان تعاون اور اچھے تعلقات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال بھی قابو میں ہے۔ وہ بطور ایس ایس پی بڈگام اپنے کامیاب دور کے ہر لمحے کو یاد کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایک سرکاری حکم نامے کے تحت چند پولیس افسران کی تبدیلی عمل میں لائی گئی اور ان کی جگہ نئے پولیس افسران کو مقرر کیا گیا۔ Outgoing SSP Budgam Accorded Warm Farewell

یہ بھی پڑھیں : Farewell For Officers in Budgam بڈگام پولیس نے سبکدوش ہونے والے افسران کو گرمجوشی سے الوداع کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.