ETV Bharat / state

بڈگام: موٹر سائیکل سوار نے لڑکی کو اغوا کیا - پولیس اسٹیشن ماگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں موٹر سائکل سوار نے ایک مقامی لڑکی کو لفٹ دینے کے بعد اغوا کیا۔

بڈگام: موٹر سائیکل سوار نے لڑکی کو اغوا کیا

author img

By

Published : Aug 31, 2020, 5:32 PM IST

ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے لفٹ دینے کے بعد ایک لڑکی کو اغوا کر لیا۔ پولیس کی جانب سے لڑکی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق متی پورہ، ماگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ایک مقامی لڑکی کو موٹر سائکل زیر نمبر JK01S 4965 پر لفٹ دی اور پھر اسے کسی انجان جگہ پے لیکر رو پوش ہوگیا ہے۔ پولیس نے اغواہ کار کی شناخت متئ پورہ ماگام کے شمیم احمد شیخ ولد عبد السلام کے طور پر کی ہے۔

اِس ضمن میں پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک ایف آئی آر زیرِ نمبر 129/2020 درج کر کے اغوا شدہ لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں عوام سے اپیل کی ہے کہ اغوا کار یا اس کی موٹر سائیکل کے بارے میں کوئی بھی معلومات ہوں تو فوراً پولیس کو مطلع کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.