گست 05 کو سرسیار چاڑورہ سے تعلق رکھنے والا سجاد احمد ڈار ولد محمد صدیق ڈار پورا دن اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے بعد اپنے گھر میں فوت ہو گیا. جس کے بعد لواحقین نے اس کی تدفین کی۔
سجاد کی موت کا بر وقت کوئی پتا نہ چل سکا مگر وہی لواحقین کو اس کو دفن کرنے کے بعد شک و شبہات تھے کہ ان کے لڑکے کو دوستوں نے جبرً منشیات کھلایا ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔ ان تمام شک ؤ شباہت کو دور کرنے کے لئے وہ سجاد کی قبر کشائی کروانا چاہتے تھے تاکہ سجاد کا پوسٹ مارٹم کیا جاتا۔
چار ماہ سے بند پڑی تنخواہوں کو واگزار کرنے کا مطالبہ
اس ضمن میں سجاد کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام کو ایک اپلیکیشن لکھی اور اس میں اپنے شک ؤ شباہت بیان کئے اور ڈی سی بڈگام سے اپیل کی کہ وہ سجاد کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے کے ہدایات دے۔ اس اپلیکیشن میں سجاد کے لواحقین نے مزید لکھا تھا کہ انہیں مکمل طور پر سجاد کے دو دوستوں پر شک ہے کہ انہھونے یہ کام انجام دیا ہے۔ سجاد کے جن دو دوستوں کو اس کی موت کا ذمہدار بتایا جا رہا ہے ان میں سے ایک سرسیار کا رہنے والا ہے جو پیشے سے ایک ڈراؤر ہے جبکہ دوسرا گنڈ چاڈورہ کا رہنے والا ہے۔
لواحقین کے شک ؤ شباہت کو دور کرنے اور سچ کو جاننے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے سجاد کی قبر کشائی اور بعد میں اس کے جسم کا پوسٹ مارٹم کرنے کے ہدایات دیے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے آج ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جن کے ہمراہ فورنسک ایکسپئٹ بھی تھے نے پولیس عوام اور سول انتیظامہ کے سامنے سجاد کی قبر کشائی کی گئ اور اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی پی ایچ سی چاڈورہ لے جایا گیا۔ جہاں پر میڈکل ٹیم اور فورنسک لیٹ ٹیم نے سجاد کے جسم کا پوسٹ مارٹم کیا۔
وہی سجاد کی قبر کشائی کے دوران اِن کے لواحقین اور رشتہ داروں نے کرالہ پورہ چاڈورہ سڑک پر زور دار احتیجاج کیا جس دوران انہھونے سڑک کو دونوں طرف سے ٹریفک کی آمد ؤ رفت کے لیے بند کیا۔ احتیجاجیوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ وہ اس ضمن میں کاروائی عمل میں نہیں لا رہے ہیں اور ساتھ ہی سجاد کے دو دوستوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔
پولیس اور سول انتیظامہ احتیجاج کو جگہ پہنچ کر ان کو بھروسہ دلایا کہ جیسے ہی پوسٹ مارٹم رپوٹ سامنے آتے ہے ہم اس معاملے کی تحقیقات شروع کریں گے اور قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔