ETV Bharat / state

Dead Body Found In Budgam بڈگام میں کمسن لڑکے کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

پیر کے روز بڈگام کے ناربل علاقہ میں ایک 13 سالہ لڑکے کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی شنخت میر مزمل احمد کے بطور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 9:43 PM IST

بڈگام: وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں 13سالہ کمسن لڑکے کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو نارہ بل علاقے میں چھٹی جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کی لاش غسل خانے میں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔متوفی کی شنخت میر مزمل احمد کے بطور ہوئی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس ڈی ایچ بیرواہ منتقل کردیا۔ طبی اور قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Non Local Died in Kashmir کشمیر میں دو غیرمقامی مزدوروں کی لاشیں پراسرار حالت میں برآمد

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کے متعدد مقامات پر پُر اسرار طور لاش برآمد ہونے کے بڑھتے واقعات کے سبب عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ بعض اوقات قتل یا قدرتی موت کے ساتھ ساتھ متعدد بار منشیات کے اوور ڈوز کی وجہ سے بھی لوگوں خاص کو نوجوانوں کی موت واقع ہو جاتی ہے، جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.