ETV Bharat / state

گیلانی کی وفات کے بعد سرینگر میں پابندیاں عائد

سرینگر کے آئی جی روڈ پر بھاری تعداد میں سکیورٹی کو نافذ کیا گیا اور صرف ایئرپورٹ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ گیلانی کی رہائش گاہ کی جانب کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

گیلانی کی موت کے بعد وادی بھر میں بندشیں عائد

author img

By

Published : Sep 2, 2021, 11:48 AM IST

علیٰحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا گذشتہ رات انتقال ہو گیا۔ رات کو سید علی شاہ گیلانی کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق تدفین کے وقت کچھ ہمسایہ اور کچھ رشتہ دار موجود تھے۔ گیلانی کی تدفین حیدر پورہ کے قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔
گیلانی کی موت کے بعد سرینگر میں بندشیں عائد کی گئیں۔

گیلانی کی وفات کے بعد سرینگر میں پابندیاں عائد

آئی جی روڈ پر بھاری تعداد میں سکیورٹی کو نافذ کیا گیا اور صرف ایئرپورٹ کی جانب جانے والی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
گیلانی کی رہائش کی جانب کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق گیلانی کی رہایش گاہ پر کچھ رشتہ دار موجود تھے۔ ان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والی سڑک کو سیل کیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
گیلانی کی موت کے بعد وادی بھر میں موبائل خدمات کو معطل کیا گیا ہے۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ گیلانی بانوے سالہ تھے اور گذشتہ شب تقریباً ساڑھے دس بجے ان کی موت ہوئی۔

مزیزد پڑھیں:سید علی شاہ گیلانی حیدر پورہ میں سُپرد خاک

گیلانی کافی وقت سے علیل تھے اور کئی مرتبہ ان کی موت کی افواہیں اڑ چکی تھیں۔
آج ان کا انتقال ہوا اور صبح پانچ بجے کے قریب ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.