پروگرام میں ضلع کے کئی اعلی افسران نے شرکت کی اور اپنے اسٹال لگائے تھے، تاکہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہو سکے۔ یہ پروگرام 23 اور 30 ستمبر کو دوبارہ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کا اصل مقصد لوگوں کو بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے لئے تیار کرنا تھا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے علی معمد گنائی ساکنہ آری گام نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار انتظامیہ نے ہمیں بتایا کہ آپ کے جو بھی مطالبات ہیں وہ ہم اسی وقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ تک لے جائیں گے تاکہ ان کا ازالہ ہو۔ اسی لئے انہھوں نے یہاں پر سبھی ڈیپارٹمنٹس کو بلایا ہے۔'
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف کاغزی گھوڈے دوڈا رہے ہیں، زمینی سطح پر سب کچھ اس کے برعکس ہے۔ ہم نے جو مطالبات بیک ٹو ویلیج پہلے مرحلے اور بیک ٹو ولیج دوسرے مرحلے میں ان کے سامنے قلم بند کروائے، ان پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ تھوڑا بہت کام جو ہوا اس کی رقم ابھی تک ملی نہیں۔
بلاک خانصاحب کے سرپنچ غلام احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ہمیں کہا گیا تھا کہ آپ کو 24 ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے مگر آج تک انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اور نہ کوئی ہماری سننے کے لئے تیار ہے۔ یہ سارے آفسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔' انہھوں نے پہلے بھی جھوٹا وعدہ کیا تھا اور آج پھر ایسا ہی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کی بیماری کی وجہ بنی سڑک
مقامی باشندہ نظیر احمد ساکنہ وترڈ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ نے بیک ٹو ولیج کے پہلے مرحلے میں لوگوں کے جو مطالبات درج کئے ان میں سے کچھ کام کو حتمی شکل دے دی گئی مگر اسُ کی رقم کی ادائیگی ابھی تک نہیں ہو رہی ہے۔
ایس ڈی ایم خانصاحب سید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ بلاک دوس 23 اور 30 کو منایا جائے گا۔ آج اس کا پہلا دن ہے اور اس پروگرام کا اصل مقصد بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کے انعقاد سے پہلے لوگوں سے ملنا جلنا، ان کے مسلے و مسائل متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سامنے رکھنا اور اس کی جانکاری لوگوں کو دینا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا حل نکالا جا سکے۔ یہ حقیقت میں بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے سے پہلے کی مشق ہے۔
سید احمد نے بتایا کہ اس بار بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے میں ضلع سطح کے آفسران اور ایچ او ڈی سطح کے آفیسران ہوں گے۔ زیادہ تر یہ آفسران بیرونی ریاستوں سے آتے ہیں۔ اس بار یہ بیک ٹو ولیج تیسرے مرحلے کا عملہ گاؤں میں دو راتیں اور تین دن رکے گے جو کہ اس سے پہلے والے پروگراموں میں ایک رات دو دن ہوتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ہم لوگوں کے مزید مطالبات سنیں گے اور ریکارڈ کریں گے اور بعد میں اس کی تشخیص کی جائے گی۔ اس بار ہم پر عزم ہیں کہ لوگوں کے مطالبات کا ازالا ہو جائے گا۔ اور یہ جو بیک ٹو ولیج ہے کامیاب ہوگا۔
اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی اے سی آر بڈگام رئیس احمد کے علاوہ ایس ڈی ایم خانصاحب سید احمد، بی ڈی او خانصاحب، سرپنچ، پنج، بی ڈی سیئز وغیرہ مجود تھے۔