ETV Bharat / state

بڈگام: خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد - سیوا ہفتہ

بی جے پی کے جموں و کشمیر اقلیت مورچہ کے انچارج ڈاکٹر علی محمد میر نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کا 70 ویں یومِ پیدائش کو اس سال بی جے پی "سیوا ہفتہ" کے بطورِ منائے گی، جو پورے ملک میں بڑے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس میں غریبوں میں کھانا، کپڑے اور راشن تقسیم کیا جائے گا۔

بڈگام میں بی جے پی کی جانب سے خون کے عطیہ کا کیمپ منعقد

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:48 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بی جے پی کے اقلیت مورچہ جموں و کشمیر نے یک روزہ عطیہ خون کے کیمپ کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور رضاکاروں نے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔ یہ کیمپ ضلع اسپتال بڈگام میں منعقد کیا گیا جو کہ ایک ہفتہ چلنے والے پروگرام "سیوا ہفتہ" کا حصہ ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے جموں و کشمیر اقلیت مورچہ کے انچارج ڈاکٹر علی محمد میر نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا 70 ویں یومِ پیدائش کو اس سال بی جے پی "سیوا ہفتہ" کے بطورِ منائے گی، جو پورے ملک میں بڑے جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس میں غریبوں میں کھانا، کپڑے اور راشن تقسیم کیا جائے گا۔

وہیں بی جے پی اقلیت مورچہ کے صدر شیخ بشیر نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے ہمیں ایک انسانی زندگی کی قیمت کا پتہ چلتا ہے، جو بنا کسی مزہب، رنگ و نسل وغیرہ کے ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچتا ہے بلکہ اس سے قیمتی جان بچ جاتی ہے۔ خون کا عطیہ دینا سب سے بڑا صدقہ (دھان) سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ انسانیت کی بقا کے لئے ہوتا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر علی محمد میر، بشیر احمد شیخ، ایم ایم امتیاز (جنرل سیکرٹری)، لطیف بھٹ، منیرہ بیگم، منظور احمد بھٹ اور فردوس احمد کے علاوہ ضلع کی پوری ٹیم موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.