ETV Bharat / state

Road Safety Week Budgam: بڈگام میں ’نیشنل روڈ سیفٹی ہفتہ‘ کا آغاز

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 12:52 PM IST

عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کی غرض سے بڈگام ضلع میں ایک تقریب اور ٹریفک اویرنس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

بڈگام میں بھی نیشنل روڈ سیفٹی ویک کا اہتمام

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ایک خصوصی تقریب کے دوران 17 جنوری تک جاری رہنے والے ’’نیشنل روڈ سیفٹی ویک‘‘ کا رسمی طور افتتاح کیا گیا گیا۔ عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے متعلق بیدار کرنے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر بڈگام، ایس ایف حامد، نے ڈی سی آفس بڈگام سے نیو بس اسٹینڈ بڈگام تک ایک کار ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس، ایگزن آر اینڈ بی بڈگام، چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، چیف میڈیکل آفیسر بڈگام، چیف ایگزیکٹو آفیسر (میونسپل کونسل) بڈگام، ڈپٹی ایس پی ٹریفک، این جی اوز، ٹرانسپورٹرز، تعلیمی اداروں کے طلباء اور ڈرائیورز نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل روڈ سیفٹی ویک 2023 کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام - جو ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں - نے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے سیفٹی ڈرائیو میں شریف افراد پر زور دیا کہ وہ عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے پر مائل کرنے کی تلقین کریں جس سے وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے ریلی میں شریک افراد سے خود بھی احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا جبکہ عوام کو بھی ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کرنے کو کہا۔ کار ریلی کا گزر مین مارکیٹ بڈگام سے ہوا جس میں شریفک افراد نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر روڈ سیفٹی سے متعلق پیغامات درج تھے۔

مزید پڑھیں: Road Safety Week Shopian شوپیاں میں نیشنل روڈ سیفٹی ویک کے تحت تقریب کا اہتمام

اس موقع پر اے آر ٹی او آفس نے ڈرائیوروں اور پیدل چلنے والوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے لیے ایک موبائل وین کو بھی روانہ کیا۔ ریلی نئے بس اسٹینڈ بڈگام میں اختتام پذیر ہوئی۔ اے آر ٹی او بڈگام، شیخ منظور احمد، نے اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کرنے کے لیے تمام شرکاء اور محکمہ جات کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا: ’’ٹریفک حادثات کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں تلف ہوتی ہیں، جبکہ متعدد افراد حادثات میں زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے سے حادثات کو کم کرکے قیمتی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.