ETV Bharat / state

Cyber Awareness in Budgam بڈگام میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرامز - بڈگام بیداری پروگرامز کا اہتمام

بڈگام پولیس نے خانصاحب، چاڈورہ اور چرار شریف میں سائبر کرائم کے حوالہ سے بیداری پروگرامز کا اہتمام کیا۔ Budgam Police Hold Awareness Programmes

بڈگام میں سائبر کرائم سے متعلق آگاہی پروگرامز منعقد

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 4:36 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے عوام کو سائبر کرائم سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے ٹاؤن ہال خانصاحب، پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن چرارِ شریف میں آگاہی پروگرامز کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن ہال خانصاحب میں منعقدہ تقریب کی صدارت ایڈشنل ایس پی بڈگام گوہر احمد نے کی۔ ان کے علاوہ دیگر پولیس افسران سمیت خانصاحب علاقہ کے معزز شہریوں/مذہبی رہنمائوںکے علاوہ مختلف اسکولوں سے مدعو کئے گئے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ Awareness Programme on Cyber Crimes

اس موقع پر مقررین نے آن لائن کرائم خصوصاً آئیڈینٹیٹی تھیفٹ (Identity Theft) کریڈٹ کارڈ فراڈ، ڈیٹا چوری، سائبر اسٹالنگ سمیت دیگر جرائم اور ان سے بچنے کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی۔ چیئرنگ آفیسر نے اپنے خطاب میں شرکاء کو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے وقت ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے شرکاء سے ڈیجیٹل لین دین، آن لائن خرید و فروخت کے وقت احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی۔

اسی طرح کی تقاریب پولیس اسٹیشن چاڈورہ اور پولیس اسٹیشن چرار شریف میں منعقد کی گئیں۔ مقررین نے سابئر کرمنلز سے ہوشیار رہنے اور ہیکرز کے جھانسہ سے بچنے کی تلقین کی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں میں سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.