ETV Bharat / state

Chadoora Budgam Awareness Camp چاڈورہ، بڈگام میں بیداری کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 4:59 PM IST

’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم سمیت خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے وضع کی گئی اسکیموں سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی غرض سے چاڈورہ، بڈگام میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ Beti Bachao Beti Padhao Awareness Camp in Chadoora

چاڈورہ، بڈگام میں بیداری کیمپ کا انعقاد
چاڈورہ، بڈگام میں بیداری کیمپ کا انعقاد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مہتوا کانکشی ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ اسکیم سے متعلق خواتین کو آگاہ کرنے کی غرض سے چاڈورہ کے پلاش (چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ) میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی پروگرام سماجی بہبود آفیسر بڈگام ڈاکٹر سید فرحانہ اصغر کی نگرانی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ہَب کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

بیداری کیمپ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مقررین نے بچیوں کی تعلیم اور تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور متعلقہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی تلقین کی۔ پروگرام کے دوران ڈی ایچ ای ڈبلیو کے ایک مقرر نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بی بی بی پی کا موثر نفاذ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے، انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر لحاظ سے لڑکوں کے برابر کا درجہ دینے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ دریں اثنا، ٹیم ڈی ایچ ای ڈبلیو نے طالبات اور دودھ پلانے والی ماؤں کے درمیان کمبل تقسیم کئے۔ ٹیم نے مختلف مرکزی اسکیموں خصوصاً پی ایم ایم وی وائی، لاڈلی بیٹی، سوکنیا سمریدی یوجنا، مالی امداد، کاروباری قرض وغیرہ کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی۔ پروگرام میں ٹی ایس ڈبلیو او، سی ڈی پی او، خصوصی سیل برائے خواتین چاڈورہ کی ٹیم اور ڈی ایچ ای ڈبلیو، بڈگام کے عملہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:Beti Bachao Beti Padhao Scheme بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم سے معاشرے میں بڑی تبدیلی آئی اسمرتی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.