ETV Bharat / state

Traffic Violators in Budgam بڈگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 25 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اے آر ٹی او بڈگام نے 25 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا۔ اس کے علاوہ تین گاڑیوں کا روٹ پرمٹ اور 2 ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کر دیا ہے۔

arto-budgam-acts-tough-against-traffic-violators
بڈگام نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے تحت 25 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 4:02 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفسر بڈگام شیخ منظور احمد نے آج 25 گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا۔ ٹریفک افسر نے اس کے علاوہ تین گاڑیوں کا روٹ پرمٹ اور 2 ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ لائسنس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور روڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں کا مرتکب پانے پر معطل کردیا۔ اے آر ٹی او کی قیادت میں ایک چیکنگ کم انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں دن بھر گاڑیوں کی چیکنگ کی اور اس مہم کے دوران 100 سے زیادہ گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مہم کے دوران 25 گاڑیوں کو موقع پر ہی بلیک لسٹ کیا گیا جبکہ 2 ڈرائیونگ لائسنس اور 3 روٹ پرمٹ معطل کرنے کی کارروائی کی گئی۔

ایم وی ایکٹ 1988 کی دفعات اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے تحت 25 گاڑیوں کے دستاویزات کو مزید کارروائی کے لیے رکھا گیا تھا۔اس مہم کے دوران روڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 30 ہزار جرمانے کے بطور وصول بھی کیا گیا۔ اس موقع پر اے آر ٹی او بڈگام شیخ منظور احمد نے کہا کہ یہ مہم ضلع کے قصبوں اور دیہی علاقوں میں جاری رہے گی اور روڈ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: E Challan to Traffic Rules Violators ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے ای چالان

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.