جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے. ضلع بڈگام میں بھی 114 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔
کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانے پر لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانا ضروری ہے.
ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا 'ہم نے روزانہ تیرہ ہزار لوگوں کو ٹیکہ لگانے کا ہدف رکھا تھا۔ جس میں ہم کچھ حد تک کامیاب ہوئے اور کل ایک دن میں آٹھ ہزار سے زائد لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے'۔
انہوں نے کہا 'ضلع میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافے کے بعد انہوں نے ٹیسٹنگ کے عمل میں بھی تیزی لائی ہے. ضلع میں روزانہ پندرہ سو سے دو ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے'.
یہ بھی پڑھیے
کشمیر آنے والے تمام مسافروں کا لوئر منڈا میں 'ٹیسٹ' کیا جائے گا
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں اور کورونا وائرس کی گائڈ لائسنس پر عمل کریں.