ETV Bharat / state

Alchemy of Light book Vol III released: کلام شیخ العالمؒ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی - ایلکمی آف لائٹ

وادی کشمیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ رحمہ اللہ تعالیٰ کے آستان عالیہ چرار شریف میں ایک ادبی تقریب کے دوران شیخ العالمؒ کے شعری مجموعہ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ Kalam Sheikh ul Alam book released

کلام شیخ العالمؒ پر مبنی کتاب کی رسم رونمائی

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 11:38 AM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں چرارِ شریف اقاف انتظامیہ اور کشمیر مرکزی ادب کے کے اشتراک سے حضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانی رحمۃ اللہ علیہ کے آستان عالیہ کے ’’نور خانہ‘‘ میں ایک پُر وقار ادبی تقریب کے دوران شیخ العالم اسٹڈیز کے ریسرچ اسکالر جی این ایڈفر کی تصنیف ’’ایلکمی آف لائٹ‘‘ (Alchemy Of Light) کے عنوان سے ایک کتاب کی رسم رونمائی کی گئی۔ ایڈفر نے حضرت نورالدین نورانیؒ کی صوفیانہ شاعری کو تین جلدوں میں مرتب کیا ہے۔ Budgam Book Release Function

’’ایلکمی آف لائٹ‘‘ کا پہلا جلد سال دوہزار گیارہ (2011) میں ریلیز ہوا، دوسرا سال 2013 میں ریلیز ہوا، حیاتِ شیخ کے آئینے میں سال 2017 میں ریلیز ہوا، روزبل کی اہمیت سال 2020 میں ریلیز ہوئی اور ایلکمی آف لائٹ جلد سوم آج 16 نومبر 2022 کو جاری کیا گیا۔ اس کتاب پر دو مقالے علی احسن اور عنایت گل نے پیش کیے جن میں کہا گیا کہ ’’کتاب نہ صرف ملک میں بلکہ ملک سے باہر بھی قارئین کو اپنی طرف متوجہ کرے گی اور نوجوانوں خاص کر اسکالرز کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔‘‘

تقریب کے شرکا نے جی این ادفر کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے اس مشن کو جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا اور کشمیر کے عظیم بزرگ کی پوری شاعری کا تین جلدوں میں ترجمہ کیا۔ یہ اس طرح کی پہلی تقریب ہے جو شیخ العالمؒ کے مزار پر منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران نامور شخصیات میں پروفیسر جی این خاکی چیئرمین مرکزی نور یونیورسٹی آف کشمیر، ڈاکٹر جی این حلیم اور محمد امین بھٹ، صدر کمراز مرکز ادب بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں محققین، ادبی شخصیات، مذہبی مبلغین اور طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.